Tasmi_writes

Add To collaction

خودکشی -06-Dec-2023

خودکشی 

اسلام وعلیکم امید ہے سب خیریت سے ہونگے آی نو بہت دنوں بعد کچھ لکھ رہی ہوں لیکن کیا کروں دل ہی نہیں کر رہا تھا اور اب بھی بہت سوچ کر کچھ لکھ رہی ہوں اور یہ ٹوپک بھی میں نے اسی لیے لیا ہے کہ میں نے آج اس بات پر کچھ غور کیا ہے اور وہ میں نے کیا غور کیا ہے آگے بتاتی ہوں۔۔۔۔

سوسائیڈ اٹیمپ مینس خودکشی یہ آج کل بہت ہو رہا ہے اسکی وجہ کیا ہے؟ چلیں بتاتی ہوں۔ہم آج کل یہ بات بہت سنتے ہیں کہ مجھے اِن سے محبت ہو گئی یہ اُن سے محبت ہو گئی اب اس مبحت میں لوگ کیا کرتے ہیں پہلے تو ایک دوسرے کو پروپوز کیا پھر چیٹنگ ہونے لگی پھر اکیلے میں تنہا ملنا ملانا اور پھر۔۔۔ آخر میں اگر آپکی اپنے پارٹنر سے کسی بات پر بحث ہو گئی اور بات بریک اپ تک پہنچ جاتی ہے پھر لوگ کیا کرتے ہیں اتنے دل گرفتگی کے شکار ہو جاتے ہیں کی خودکشی کو ترجیح دے دیتے ہیں یا پھر کبھی کبھی ایسا ہوتا ہے کہ دوسرا پارٹنر آپ کو آپکی پرسنل فوٹوز جو آپ اسے شںٔیر کیے ہوتے ہیں اس سے بلیک میل کرنے لگتا ہے یا پھر کسی بات سے آپ نے انکار کی تو وہ غصے میں آپ کی پرسنل فوٹوز سوشل میڈیا پر ڈال دیتا ہے تب بھی لوگ دنیا کے ڈر سے خودکشی کر لیتے ہیں یہ بغیر سوچے سمجھے کہ یہ حرام عمل ہے یہ صرف ہم مسلم میں حرام نہیں ہوتا دوسرے مذہب میں بھی ایسا ہی ہے بسفرق اتنا ہے کہ ہم اسے حرام قرار دیتے ہیں اوران لوگوں کا ماننا ہوتا ہے کہ جو خودکشی کرتے ہیں انکی روح ہمیشہ بھٹکتی رہتی ہے اور لوگوں کو پریشان کرتی ہے اس لیے وہ لوگ جس گھر میں خودکشی ہوتی وہ گھر چھوڑ دیتے ہیں۔چلیں میں نےیہ جو بتای یہ تو آف لائن محبت کی قسم ہے جسکی وجہ سے لوگ خودکشی کرتے ہیں اب دوسری قسم بتاتی ہوں۔۔۔

ماشاءاللہ سے آج کل انٹرنیٹ کا دور چل رہا اور آج کے زمانے میں کوئی بھی ایسا نہیں ہے جو انٹرنیٹ یا کوئی بھی سوشل اکاؤنٹ یوز نا کرتا ہو اب ہوتا یہ ہے کہ آپ کے سوشل اکاؤنٹ پر کسی بھی لڑکا/لڑکی کا پہلے تو میسج آیا آپ نے چلو اگنور کر دیا اور پھر وہ دوبارا میسج کرنے لگے تو اپثتنگ آ کر اسکا ریپلائ کر دیتے ہیں پہلے پہل تو آپ بےزاری سے بات کرتے ہیں پھر دھیرے دھیرے آپ اس میں انٹریسٹ لینے لگتے ہیں اور پھر آپ کو محبت ہو جاتی ہے اگلے بندے سے یہ جانے بغیر کہ وہ کون ہے کی کرتا/کرتی ہے آپ کے ساتھ فںٔیر ہے بھی کہ نہیں پھر لوگ کال پر بات کرنے لگتے ہیں کال سے دھیرے دھیرے ویڈیو کال ہونے لگتی ہے پھر فوٹوز بھی شںٔیر ہونے لگتی ہے لوگ پھر محبف میں اس قدر اندھے ہو جاتے ہیں کہ دوسرا بندا آپ سے آپکی جیسی بھی فوٹوز منگتا ہے آپ دیتے چلے جاتے ہیں یہ سوچے سمجھے بغیر کہ ان فوٹوز کا غلط استعمال بھی ہو سکتا ہے اور پھر آپ کو ہوش کب آتا ہے جب دوسرا بندہ دھیرے دھیرے آپ سے بیزار ہونے لگے یا پھر پیسوں کی ڈیمانڈ کتنے لگے پہلے پہل تو آپ وہ جتنا مانگے دے دیتے ہیں لیکن جب اسکی ڈیمانڈز بڑھنے لگتی ہے اور آپ انکار کر دیتے ہیں تو وہ آپ کو بلیک میل کرنے لگتا ہے اور لوگ اس قدر ڈر جاتے ہیں کہ رات کے اندھیرے میں یا تو ہاتھ کی نس کاٹ لیتے ہیں یا پھر سلیپنگ پلز کی ڈھیر مقدار لیکر جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔

خیر میری باتوں کو غلط نا سمجھنا کوی بھی کیونکہ یہ ایک حقیقت ہے اور جہاں ایک یہ حقیقت ہے وہی ایک اور بھی حقیقت ہے کی انٹرنیٹ پر بھی محبت ہوتی ہے سچی محبت ہوتی ہے لیکن ایک بات یاد رکھیں کہ جو آپ سے محبت کرےگا چاہے وہ آپ کو انٹرنیٹ پر ملے یا ایسے وہ آپ سے کبھی بھی آپ کی پرسنل فوٹوز نہیں مانگے گا اور نا ہی کبھی آپ کو اکیلے میں ملنے بلاںٔے گا وہ آپ کی عزت کو اپنی عزت سمجھے گا اور جتنا جلدی ہو سکے گا آپ کے گھر رشتہ بھیجے گا نہ کہ یہ سب افںٔیر چلاےگا۔۔۔اگر آج زیادہ سے زیادہ لوگ اس بات کو سمجھ جائیں نہ کہ محبت میں یہ سب نہیں ہوتا وہ خودکشی جیسے حرام عمل سے بچ جائیں گے۔۔۔

   17
0 Comments